جموں : جموں و کشمیر میں پاکستان کی جانب سے فائرنگ مسلسل جاری ہے ۔ جموں
کے آر ایس پورہ سیکٹر کے رام گڑھ میں پاکستان کی فائرنگ میں ایک خاتون کی
موت ہو گئی ہے ۔ آر ایس پورہ سیکٹر کے ارنيا میں پانچ بی ایس ایف پوسٹ کو
نشانہ بنا کر فائرنگ کی جا رہی ہے ۔ فائرنگ تقریبا صبح 7.30 بجے شروع ہوئی ۔
ہندوستان کی طرف سے بھی پاکستان کو معقول جواب دیا جا رہا ہے ۔ اس فائرنگ
میں پنڈی گاؤں میں گولے گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔ وہیں راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں بھی صبح سے ہی پاکستان کی جانب سے فائرنگ
کی جارہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہوئی جنگ بندی کی خلاف
ورزی میں فوج کا
ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ 4 جوان زخمی ہیں ۔ اس فائرنگ میں ایک شہری کی
بھی موت ہو گئی ہے ، جبکہ 3 افراد زخمی ہیں ۔ پیر کو فائرنگ میں 4 جوان
زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک کے شہید ہونے کی خبر آئی تھی ۔ جموں و کشمیر کے باندی پورہ کے اجر ضلع میں بھی سکیورٹی اور دہشت گردوں کے
درمیان تصادم جاری ہے ۔ ایک مکان میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خبر کے
بعد سکیورٹی اہلکاروں نے مکان کو چاروں طرف سے گھیر لیا ، جس کے بعد دہشت
گردوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ جواب میں سیکورٹی اہلکار بھی فائرنگ کر رہے
ہیں ۔ مکان میں 2 دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے ۔